حسن ابدال کا سرکاری ہسپتال موت بانٹنے لگا رواں ہفتے کے دوران غلط انجیکشن لگنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق۔

تحصیل کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال موت بانٹنے لگا رواں ہفتے کے دوران غلط انجیکشن لگنے سے دو افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہو گے حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے بعد انجیکشن لگانے سے مریضہ موقع پہ دم توڑ گی

جبکہ 25 سالہ گل نواز کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جس کی انجیکشن لگنے کے باعث موت واقع ہو گی ۔

لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غلط انجیکشن لگا کر مریضوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے

جس پر ڈی سی اٹک اور چیئرمین ہیلتھ کمیٹی پی پی 2 سردار افتخار احمد خان ہسپتال پہنچے لواحقین سے ملاقات کی ڈی سی اٹک نے شفاف انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


1 2 3 4 5 Next Last