Woman who ran over police officer in Islamabad arrested
The car used in the incident has also been recovered

The woman whose hit and run accident Islamabad had gone viral on social media as been arrested from Rawalpindi.
Police in Rawalpindi’s Naseerabad arrested the woman, who has been identified as Farah.
The vehicle used by the woman in the incident has also been found and taken into custody.
Rawalpindi police said it had used ‘latest technology’ to arrest the woman.
Police had sprung into action after the incident’s video went viral on social media. However, it had been revealed that the incident’s FIR was registered on January 2
The incident began with a verbal altercation between the woman and the motorway police officers.

Viral video shows woman running over Police officer in Islamabad
The video footage shows the officer being thrown onto the bonnet of the car before falling to the ground. The extent of his injuries is unknown at this time.A police car immediately rushed to chase the woman’s car, which also broke a barrier
-
اسفندیار بخاری ہسپتال اٹک میں مزید 8 ڈائیلیسز مشینیں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف نے اٹک کی عوام کیلئے فراہم کروا دی
ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضانے اسفندیاربخاری ڈسٹرک اسپتال اٹک میں ڈائیلاسسزسینٹرمیں فراہم کردہ نئی ڈائیلاسسزمشینوں کاافتتاح کیا۔ اسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں کےتعاون سےمزیدآٹھ ڈائیلائسزمشینیں نصب کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اٹک نےکہا کہ ماضی میں ڈائیلاسسزسینٹراٹک میں 13مشینیں موجودتھیں۔جہاں سےروزانہ39مریضوں کے ڈائلائسز کیے جاتے تھے اور اب آٹھ مشینوں کا اضافہ کیا گیا ہے جسکی وجہ سے اب روزانہ کی بنیادپر63 مریضوں کاڈائیلاسسز کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا عوامی خدمت کاسفر ہرممکن حدتک جاری رہےگا، اوراسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ اسپتال میں عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیےتمام وسائل بروئےکارلائے جائیں گے۔
-
حسن ابدال کا سرکاری ہسپتال موت بانٹنے لگا رواں ہفتے کے دوران غلط انجیکشن لگنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق۔
تحصیل کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال موت بانٹنے لگا رواں ہفتے کے دوران غلط انجیکشن لگنے سے دو افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہو گے حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے بعد انجیکشن لگانے سے مریضہ موقع پہ دم توڑ گی جبکہ 25 سالہ گل نواز کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جس کی انجیکشن لگنے کے باعث موت واقع ہو گی ۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غلط انجیکشن لگا کر مریضوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے جس پر ڈی سی اٹک اور چیئرمین ہیلتھ کمیٹی پی پی 2 سردار افتخار احمد خان ہسپتال پہنچے لواحقین سے ملاقات کی ڈی سی اٹک نے شفاف انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-
اسکردو جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے نوجوانوں کا سراغ مل گیا، ایک لاش برآمد
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی گلگت بلتستان کے خوبصورت لیکن دشوار گزار پہاڑی راستوں پر ایک افسوسناک حادثے نے سیر و سیاحت کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے 4 نوجوانوں کی گاڑی کا مقام بالآخر ٹریس کر لیا گیا ہے، اور ریسکیو 1122 اسکردو کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حادثے میں انتقال کر جانے والے دوستوں کا گروپ فوٹو ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی سفید رنگ کی ہونڈا سٹی (رجسٹریشن نمبر: ANE 805، اسلام آباد) دُشوار گزار پہاڑی علاقے میں ملی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کر لی ہے، جبکہ باقی 3 افراد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ لاپتا ہونے والے نوجوانوں کی شناخت واصف شہزاد، عمر احسان، عثمان ڈار اور سلیمان نصراللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ سلیمان حال ہی میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا،اور دوستوں نے اس کی واپسی پر شمالی علاقوں کی سیر کا پروگرام بنایا تھا۔ یہ نوجوان 15 مئی کی شام گلگت پہنچے اور دنیور کے علاقے میں واقع ’محسن لاجز‘ میں قیام کیا۔ 16 مئی کی صبح وہ اسکردو کے لیے روانہ ہوئے، مگر منزل تک […]
-
پاک بھارت کشیدگی ’ہمارا معاملہ نہیں‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی آئے، مگر یہ تنازع ’بنیادی طور پر ہمارا معاملہ نہیں‘ ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وینس نے کہا کہ ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ فریقین کو کچھ حد تک کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کریں، لیکن ہم اس جنگ کے بیچ میں نہیں کودیں گے جو بنیادی طور پر ہمارا معاملہ نہیں اور نہ ہی امریکا کے کنٹرول میں ہے۔ واضح رہے کہ جے ڈی وینس عالمی تنازعات سے امریکا کی علیحدگی کے حامی سمجھے جاتے ہیں اور ان کا حالیہ بیان اس پالیسی کی ایک جھلک ہے۔
-
اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال محمد عارف قریشی کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ
حسن ابدال:اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال محمد عارف قریشی کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال کا دورہ انہوں نے سٹاف کا حاضری رجسٹر چیک کیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ اور میڈیکل وارڈ میں مریضوں سے ملاقات کی، ان کی صحت کے بارے میں پوچھا اور ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال کی صفائی کا بھی جائزہ اور ان ڈور فارمیسی میں موجود ادویات بھی چیک کیں،اور ہسپتال انتظامیہ کو اپنی حاضری یقینی بنانے اور لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو بھی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں،
