جب فورس کا سربراہ فورس سے جرائم پیشہ ٹک ٹوکرز سے سلیوٹ کروائے گا۔تو فورس پستی،گراوٹ کا شکار تو ہوگی


ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا سکیم (اسکینڈل) سامنے آگیا
عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے پنجاب پولیس نے عورتوں اور اشتہاریوں سے مل کر ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا۔شہریوں کو بلیک میل کرکے لوٹنا معمول بن گیا پنجاب پولیس کے افسران نے ایک ہی کیس میں مختلف اوقات میں شہری 45لاکھ 20ہزار بھتہ لے لیا پولیس بھتہ خور گینگ میں دو تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب پولیس کے ملازمین اور لڑکی سمیت 11نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔۔ مقدمہ کے متن میں لکھا ہے کہ پولیس افسران اور دیگر ملازمین نے شہری کو بلیک میل کر کے 45لاکھ 20ہزار روپے بھتہ وصول کیا

شہری کو لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ اور بلیک میل کر کے بھتہ وصول کیا گیا ہے ایک ہی شہری سے مختلف اوقات میں بھتہ وصول کرنے والے سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او پیرمحل ابتسام الحق ایس ایچ او تھانہ اروتی سب انسپکٹر رضوان سیکیورٹی آفیسر تھانہ رجانہ وقار شاہ گن مین یحییٰ کانسٹیبل پولیس لائن شہزاد میو ثناء اللہ، جاوید شیری ,اقرا بی بی جبکہ ایک اشتہاری مجرم نازو ہراج اور نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر نیئر شاہ شیرازی کے خلاف ہنی ٹریپ اور بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 384٫506 ٫148٫149 اور 155 سی دفعات کے تحت پیرمحل کے شہری عثمان منیر کی درخواست پر آر پی او فیصل آباد کی ایک ہائی پروفائل انکوائری کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

Comments


-Advertise your business here-