-
گوجرانوالہ میں چچا چچی جلاد بن گئے میاں بیوی کا دو کم سن بھتیجوں پر بہیمانہ 6سالہ بھتیجا جاں بحق دوسرا شدید زخمی
گوندلاانوالہ میں میاں بیوی کا دو کم سن بھتیجوں پر بہیمانہ تشدد سے 6سالہ بھتیجا جاں بحق ہو گیا،جبکہ دوسرا شدید زخمی واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ میں پیش آیاپولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا For Advertisement Click Here, چچا چچی دونوں نے ملکر بچوں سلطان حیدراور ثقلین حیدر کو ڈنڈوں اور چمچوں سے تشدد کیا۔دونوں نے علاج نہ کروایا تو کمسن ثقلین حیدر دم توڑگیا۔اروپ پولیس نے بچوں کے خالو کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،ملزمان فرار،گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقتول بچے کے والدین جیل میں قید ہیں،جنکے بعد بچوں کی دیکھ بھال چچا چچی کرتے تھے،
-
علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر
ویب ڈیسک اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے روابط ختم کر دیں اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے علی امین گنڈاپور کا کوئی مطالبہ نہیں ماننا، وفاق نے ابھی تک ایک افسر بھی وزیر اعلیٰ کے کہنے پر نہیں لگایا جبکہ تاحال خیبر پختونخوا کے بقایاجات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے خط لکھنے کے بارے میں کہا کہ ججز پر دباؤ ڈالا گیا اور ڈرایا دھمکایا گیا، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معزز ججز کی توہین میں وزیر اعظم شہباز شریف کا مکمل ہاتھ ہے، 2 سال میں پی ٹی آئی اور ججز کو شہباز دور حکومت میں ہراساں کیا گیا، ججز کے ساتھ یہ واقعات پورے پاکستان پیش آئے۔ان کا کہنا تھا کہ 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہے یہ قوم کے ہیرو ہیں۔اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں اور ججز کو مکمل انصاف فراہم کریں، جن کی سربراہی میں ججوں کو دھمکیاں دی گئیں […]
-
پاکستان میں ایک کروڑ گداگر مافیا روزانہ کتنا پیسہ اکٹھا کرتا ہے،ہوش ربا انکشافات، دیکھیے اس رپورٹ میں پاکستان میں غربت کے حوالے سے ایک بین الاقوامی ادارے کی جانب سے ملک بھر میں کیے جانے والے سروے میں حیرت انگیز انکشافات سامنے ائے ہیں جس نے ماہرین کے ہوش اڑا دیے اس سروے کے مطابقپاکستان کی 24 کروڑ سے زائد ابادی میں تین کروڑ 80 لاکھ بھکاری ہیں ۔ ان میں بھارت فیصد مرد 55 فیصد خواتین 27 فیصد بچے اور بقایا چھ فیصد سفید پوش مجبور افراد شامل ہیں ۔ 2024 میں کیے گئے سروے میں پاکستان میں غربت کے بڑھتے ہوئے ناسور کے صد باب کے لیے سروے میں حیران کن بات یہ سامنے ائی ہے کہ اس گدھا گر مافیا میں 50 فیصد کراچی 16 فیصد لاہور سات فیصد اسلام اباد جبکہ بقایہ ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کی جیبوں پر بھی کے ذریعے ڈاکا ڈالا جا رہا ہے ۔اس سروے کے مطابق کراچی میں روزانہ اوسطن فی بھکاریدو ہزار روپے لاہور میں 1400 روپے اور اسلام اباد میں 950 روپے کماتا ہے ۔جب کہ سروے کے مطابق پورے ملک میں فی بھکاری اوسطا 850 روپے کماتا ہے یوں یہ بھکاری مافیا ملک بھر سے […]
-
’عدلیہ میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو بطور ادارہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے‘
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو بطور ادارہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کو 26 مارچ کو ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط ملا جس میں الزامات کی سنگین کو دیکھتے ہوئے چیف جسٹس نے ججز سے ملاقات کی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر ججز سے ملاقات کی، چیف جسٹس نے اڑھائی گھنٹے کی ملاقات میں ججز کو انفرادی طور پر سنا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی، عدلیہ میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو بطور ادارہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ اجلاس کے نتیجے میں چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر قانون اور اٹارنی جنرل بھی موجود تھے، ملاقات میں سینئر ترین جج نے بھی شرکت کی۔ ’چیف جسٹس نے عدلیہ کے امور […]
-
گلگت بلتستان کے ننھے ولاگر شیراز کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
گلگت بلتستان کے ننھے ولاگر شیراز کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتوزیراعظم شہباز شریف نے ننھے وی لاگر شیراز کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا