-
Court cancels arrest warrant for KP CM Ali Amin Gandapur
Court cancels arrest warrant for KP CM Ali Amin Gandapur By Web Desk ISLAMABAD: A local court in Islamabad on Monday canceled the arrest warrants of Khyber Pakhtunkhwa’s Chief Minister Ali Amin Gandapur in a case related to PTI’s ‘Haqiqi Azadi March,’ Judicial Magistrate Naveed Khan issued the order and adjourned the hearing of the case against Gandapur till May 20.Earlier, Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Ali Amin Gandapur approached the District and Sessions Court of Islamabad to cancel the non-bailable arrest warrant in the long march and vandalism case. Advertisement The petition has stated that Ali Amin Gandapur never deliberately avoided appearance in the court.Seeking an unconditional apology from the court, the KP CM pleaded with the court to cancel his non-bailable arrest warrant. Advertisement
-
SP Rawal Faisal Saleem awarded Rs 50000 cash prize to the shopkeeper
SP Rawal Faisal Saleem awarded Rs 50000 cash prize to the young shopkeeper who shot dead a fleeing dacoit out of four in Afshan Colony. Comments
-
توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی اور کہا سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ For Advertisement Click Here; اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے مختصر سماعت کے بعد توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی۔توشہ خانہ کیس میں سزا نیب پراسکیوٹر کے بیان کی روشنی میں معطل کی گئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ سزا کے خلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ فیصلے کا جائزہ لیا ہے یہ سزا معطلی کا کیس ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ نیب کا بڑا قابل تعریف مؤقف ہے۔بعد ازاں توشہ خانہ کیس میں اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو 14 14 سال قید کی سزا سنائی […]
-
حکومت کا عوام کو عیدی دینے کا اعلان ، کتنے روپے ملیں گے؟
پشاور: حکومت نے 115حلقوں کے عوام کو عیدی دینے کا اعلان کردیا ، فی خاندان 10 ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 115حلقوں کے عوام کیلئے عیدی بجٹ جاری کردیا گیا، محکمہ خزانہ نے 1 ارب15کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے۔محکمہ خزانہ نے محکمہ زکوٰة کو مراسلہ ارسال کردیا ، جس میں کہا ہے کہ حکومت نے115حلقوں کےعوام کیلئےعیدی دینے کا اعلان کیا تھا، 5 لاکھ سے زائد خاندانوں میں عیدی تقسیم کی جائےگی، فی خاندان 10ہزارروپےتقسیم کیےجائیں گے۔ -For Advertisement Click Here – مراسلے میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے رمضان پیکج سے محروم رہنے والوں کیلئے عید پیکج کا اعلان کیا تھا۔ 𝗖𝗼𝗺𝗺𝗲𝗻𝘁𝘀
-
راولپنڈی تھانہ ریس کورس کے علاقے افشاں کالونی میں دکاندار کی ڈکیت گینگ پر فائرنگ
راولپنڈی:تھانہ ریس کورس کے علاقے افشاں کالونی میں دکاندار کی ڈکیت گینگ پر فائرنگ،فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک، تین فرار ہونےمیں کامیاب،ڈاکوں نےاسلحہ کی نوک پر عاقب نامی دکاندار سےڈکیتی کی واردات کی ڈاکوں کے فرار ہونےکےدوران دکاندار نے ڈاکوں پر فائرنگ کر دی Advertisement
-
منڈی بہاؤالدین آہلہ پل سے ایک دن قبل گاڑی نہر میں جا گری جس میں 5 افراد سوار تھے
منڈی بہاؤالدین آہلہ پل سے ایک دن قبل گاڑی نہر میں جا گری جس میں 5 افراد سوار تھے،2 مرد بحفاظت باہر نکل آئے تھے جبکہ 1 بچی اور 2 خواتین گاڑی میں ہی رہ گئے تھے، For Advertisement Click Here ،گاڑی میں موجود باقی افراد 1 بچی اور 2 خواتین کی کی تلاش ریسکیو اداروں کے تعاون سے جاری تھی بہت کوشش کے باوجود آج دو خواتین اور ایک بچی کی میتیں بھی نکال لی گئیں۔گاڑی میں موجود افراد کا تعلق ڈہوک جوڑی سے بتایا جاتا ہے۔
-
اٹک میں ڈکیتی مزاحمت پرخاتون کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےمارا گیا۔
اٹک میں ڈکیتی مزاحمت پرخاتون کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےمارا گیا۔افسوسناک واقعہ گزشتہ روز افطاری کےوقت حضرو میں پیش آیاتھا،جہاں عین افطاری کےوقت مسلح ڈاکونےلوٹ مار کےدوران مزاحمت پر خاتون کوقتل کرکے15 لاکھ رقم لوٹ لی جس کا ڈی پی او اٹک سردارغیاث گل خان نےسخت نوٹس لیا۔ آج ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو چھچھ انٹرچینج کےقریب ملزمان کی موجودگی کاپتہ چلا جب ریڈ کیاتو ملزمان نےپولیس پراندھادھند فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کےدوران مرکزی ملزم فاروق اپنےہی ساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔
-
چنیوٹچنیوٹ پولیس کے 19 اہلکار منشیات فروشوں کے سرپرست/ سہولت کار نکلے
ویب ڈیسک پنجاب پولیس کی منشیات کے سہولت کاروں کی رپورٹ سامنے آگئی اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضا جوئیہ، عامر الطاف، انصر کبیر جپہ، اعجاز چوکھیہ، منشیات فروشوں کے سہولت کار ۔۔ ہیڈ کانسٹیبل ظہیر چوکھیہ، قاسم علی جپہ، اعجاز وربو، کانسٹیبل عبد الجامع جپہ بھی منشیات فروشوں کے سہولت کار ۔۔ رضا ہرل، قاسم ساہمل، محمد اعظم، صفدر چوکھیہ، اظہر رحمان، سجاد لالی بھی منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والوں میں شامل محمد یونس، فیض احمد، مہتاب انور بھی منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں شامل۔۔ فہرست میں شامل بیشتر اہلکار پر مقدمات بھی درج ہیں۔ اہلکار ہر قسم کی منشیات کی فروخت میں سہولت کاری کرتے ہیں۔
-
پولیس اہلکاروں کے پتنگ اڑانے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
ویب ڈیسک پنجاب میں قاتل ڈور سے پولیس اہلکاروں کے خود پتنگ اڑانے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ترجمان پولیس نے بتایا کہ تین پولیس اہلکاروں کی پتنگ اڑانے کی وائرل ویڈیو ایک سال پرانی ہے، یکم مارچ کو ویڈیو وائرل ہونے پر انکوائری کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا ایک اہلکار فیصل آباد میں تعینات تھا جسے محکمانہ کارروائی کر کے معطل کیا تھا، اہلکار کے خلاف ایس پی اقبال ٹاؤن نے انکوائری کی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ دیگر اہلکاروں سے متعلق رپورٹ پی سی ہیڈ کوارٹرز بھجوا دی گئی تھی۔ -Advertisement- حال میں سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کے پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔دوسری جانب پنجاب میں پتنگ کی دوڑ پھرنے سے زخمی اور جاں بحق ہونے کے واقعات بڑح رہے ہیں۔ چند روز قبل فیصل آباد دوڑ گلے پر پھرنے سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔
-
دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں کی شادی
ویب ڈیسک سال 1996 میں ’دی اوپرا ونفری شو‘ میں شرکت کرنے والی دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں میں سے ایک نے شادی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایبی نے سال 2021 میں امریکی فوجی سے شادی کی تھی۔ ایبی کی شادی کی ویڈیوز اب سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والی انوکھی بہنیں مسٹر بولنگ کے ساتھ شادی کے رقص سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جڑواں بہنیں شادی کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں، جبکہ مسٹر بولنگ سرمئی رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان بہنوں کے شوہر ایک نرس اور ایک سینئر سپاہی ہیں جبکہ یہ بہنیں ایک اسکول میں ٹیچر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ان جڑواں بہنوں کی خاصیت یہ ہے کہ ان کا ایک دھڑ اور دو سر ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا الگ سر اور دل ہے لیکن ان کے جسم جڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ دونوں میں سے ایک کی ٹانگیں اور دوسرے کے بازو ہیں۔