-
کلر کہار، بس کھائی میں جا گری،3 اموات،15 زخمی
کلر کہار: موٹروے پر بارش کے باعث سلپ ہوکر مسافر بس الٹ گئی بس الٹنے سے تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،بس اسلام آباد سے فورٹ عباس جا رہی تھی، بس میں 45 مسافر سوا رتھے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بس سمبل کے قریب بارش کے دوران تیز رفتاری کے باعث سلپ ہوکر قلابازیاں کھا گئی، ڈی سی چکوال نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں زخمی مسافروں کی تعداد 15 ہوگئی، 2 شدید زخمی جبکہ 13 معمولی زخمی ہیں، امدادی کاروائیاں جاری ہیں، بس کو بھاری مشینری کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا، ٹراما سینیٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ موقع پر موجود ہے، ابتدائی طور پر بارش کے باعث پھسلن حادثے کی وجہ معلوم ہوئی، اسلام آباد سے فورٹ عباس جانے والی بس میں مجموعی طور پر 45 مسافر سوار تھے، علاج و معالجے کی تمام ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں،
-
خیبرپختونخوا میں سیاحوں کے ڈھیرے، دو روز میں 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا
عیدالفطر کے پہلے دو روز میں خیبرپختونخوا میں سیاحوں کے ڈھیرے، دو روز میں 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا گزشتہ سال کی نسبت سیاحوں کا صوبے میں سیاحتی مقامات کی جانب رخ کرنا خوش آئند ہے۔ کائیٹ پراجیکٹ کے زیرنگرانی ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے، ٹورازم ہیلپ لائن کے ذریعے سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ https-Advertise your business here-
-
اسسٹنٹ کمشنر خان پور فراز قریشی نے 8 بوٹس اور تین جٹییوں کو سیل کر دیا
خان پور ڈیم پر کشتیوں میں اوولوڈنگ اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر مدنظر اسسٹنٹ کمشنر خان پور فراز قریشی نے 8 بوٹس اور تین جٹییوں کو سیل کر دیا ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خان پور فراز قریشی نے مانیٹرنگ / انسپکشن ٹیم کے ہمراہ خان پور ڈیم میں موجود کشتیوں اور جٹی سٹینڈ کی انسپکشن کی اس دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر 8 کشتیوں اور 3 جٹی سٹینڈ کو سیل کرکے ڈرائیوروں اور مالکان کو برائے ضروری کاروائی پولیس کے حوالے کر دیا۔
-
سنگدل شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا
پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں اجتماعی قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سنگ دل شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا اجتماعی قتل کا یہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں آج صبح پیش آیا جہاں ایک انتہائی سنگ دل اور سفاک ملزم نے کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا نام سجاد ہے جس نے ہتھوڑے کے ذریعے اپنے سات بچوں اور بیوی کو قتل کیا اور ان کی لاشیں ایک کمرے میں تالا لگا کر بند کردی تھیں اہل علاقہ نے تالا توڑ کر پولیس کو اطلاع دی اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے بیوی اور بچوں کو قتل کیا ہے۔ مقتول بچوں کی عمریں ڈھائی ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
-
فوج اور پولیس میں محاذ آرائی کا تاثر غلط، بہاولنگر معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرلیا گیا، پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل بہاولنگر واقعے کو دونوں اداروں کی جانب سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرلیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے لکھا کہ بہاولنگر میں پیش آنے والے معمولی واقعے کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر اور بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ عید کے پہلے روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہونے لگیں کہ بہاولنگر کے تھانہ مدرسہ میں فوج کے 40 سے 50 افراد نے دھاوا بولا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پنجاب پولیس کا کہا ہے کہ اس حوالے سے یہ غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ جیسے پاک فوج اور پنجاب پولیس کے درمیان کوئی محاذ آرائی ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ باتیں وائرل ہونے کے بعد دونوں اداروں کی طرف سے فوری جوائنٹ انوسٹی گیشن کی گئی جس میں دونوں اداروں کے افسران نے تمام حقائق کا جائزہ لیا اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا۔بیان میں مزید کہا کہ پاک فوج اور پنجاب پولیس دہشت گردوں، شر پسندوں اور خطرناک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے […]
-
غیر ملکی خاتون سیاح کو لوٹ لیاگیا،پولیس حدود کے تنازع پر لڑتی رہی
غیر ملکی خاتون سیاح کو 5 ساتھیوں سمیت لوٹ لیا گیا، پولیس آپس میں حدود کے تنازع پر لڑتی رہی تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوئس سفارت خانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو 6 گھنٹے تک یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون اور اس کے 5 پاکستانی ساتھیوں نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں شاہ اللہ دتہ کے قریب اپنی گاڑیاں پارک کیں اور پھر ہائیکنگ کرتے سٹوپا کی طرف جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر مارگلہ ہلز میں روک لیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے موبائل فون، گھڑیاں چھین لیں اور پھر خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 افراد کو چھوڑ دیا۔ملزمان نے جن دو افراد کو جانے کی اجازت دی انہیں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر مجبور کیا اور خبردار کیا کہ اگر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2 افراد نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نکالے اور رقم ڈاکوؤں کے حوالے کر دی جس کے بعد یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔اس دوران […]
-
تنخواہوں کی عدم ادائیگی، بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کا عید کے دن بھی احتجاج
بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف عید کے روز بھی احتجاج کیا۔ یونیورسٹی کے ملازمین نے نمازعید کی ادائیگی کے بعد یونیورسٹی کے احاطے سے سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے مین گیٹ تک مارچ کیا۔ اساتذہ اور ملازمین نے یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بلوچستان اسمبلی کے رکن پرنس عمر احمدزئی نے یونیورسٹی ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آج عید کی خوشیاں منارہے ہیں لیکن یونیورسٹی کے ملازمین اور اساتذہ احتجاج پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ملازمین اور اساتذہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے یونیورسٹی کے ملازمین اور پینشنرز اور ان کے خاندان مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انھوں نے بلوچستان حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور یونیورسٹی کے مالی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
-
جب فورس کا سربراہ فورس سے جرائم پیشہ ٹک ٹوکرز سے سلیوٹ کروائے گا۔تو فورس پستی،گراوٹ کا شکار تو ہوگی
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا سکیم (اسکینڈل) سامنے آگیاعوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے پنجاب پولیس نے عورتوں اور اشتہاریوں سے مل کر ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا۔شہریوں کو بلیک میل کرکے لوٹنا معمول بن گیا پنجاب پولیس کے افسران نے ایک ہی کیس میں مختلف اوقات میں شہری 45لاکھ 20ہزار بھتہ لے لیا پولیس بھتہ خور گینگ میں دو تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب پولیس کے ملازمین اور لڑکی سمیت 11نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔۔ مقدمہ کے متن میں لکھا ہے کہ پولیس افسران اور دیگر ملازمین نے شہری کو بلیک میل کر کے 45لاکھ 20ہزار روپے بھتہ وصول کیا شہری کو لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ اور بلیک میل کر کے بھتہ وصول کیا گیا ہے ایک ہی شہری سے مختلف اوقات میں بھتہ وصول کرنے والے سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او پیرمحل ابتسام الحق ایس ایچ او تھانہ اروتی سب انسپکٹر رضوان سیکیورٹی آفیسر تھانہ رجانہ وقار شاہ گن مین یحییٰ کانسٹیبل پولیس لائن شہزاد میو ثناء اللہ، جاوید شیری ,اقرا بی بی جبکہ ایک اشتہاری مجرم نازو ہراج […]
-
عید پر بارش ہو گی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 10 سے 15 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں ممکنہ طور پر 10 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی اور محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ایڈوائزی جاری کی ہے جس میں 10 سے 15 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 اپریل کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور 15 اپریل تک برقرار رہے گا اس دوران وقفے وقفے سے بارش ہوگی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 سے 15 اپریل کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ خیبر پختونخوا سمیت اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں 12 سے 15 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے Comments -Advertisement-
-
PTI demands Bushra Bibi’s medical examination from Shaukat Khanum
Web Desk ISLAMABAD: The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) has demanded the authorities to conduct a medical examination of Bushra Bibi, wife of incarcerated party founder Imran Khan, from Shaukat Khanum hospital, The demand came two days after a medical report – released by Pakistan Institute of Medical Science (Pims) – found no evidence of any poisonous substance being given to Bushra Bibi at the Bani Gala sub-jail. The medical report was released after four senior doctors performed a medical examination of Imran Khan’s wife. The report said that Bushra Bibi’s appetite was not normal and she is suffering from stomach pain.PTI founder Imran Khan’s personal physician, Dr Asim Yousuf, also performed a medical examination of the former first lady and found no evidence of any poisonous substance