-
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
صوبہ پنجاب میں سیکیورٹی تھریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے صوبہ بھر میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کسی بھی قسم کا جلسہ، جلوس اور ریلی نکالنے پر مکمل پابندی ہوگی، دفعہ 144 کے تحت دھرنا دینے، احتجاج کرنے اور مظاہروں سمیت گروپ کی شکل میں کھڑے ہونے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1989 کے تحت لگائی ہے، پابندی سکیورٹی تھریٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو سختی سے اس پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں، ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام چھوڑ رکھا ہے، ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا […]
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا جاں بحق وکلا کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب
سیکیورٹی اہلکاروں کے ’سائیکولوجیکل اسکریننگ‘ کا نظام لایا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ عدالتوں میں سیکیورٹی بہتر بنانا ہوگی، اٹک کے وکلا کے کیس میں انصاف ہوگا، تعزیتی ریفرنس سے خطاب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضلع اٹک کی کچہری میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے ’سائیکولوجیکل اسکریننگ‘ کا نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ 15 جون کو پنجاب کے ضلع اٹک کی ضلع کچہری میں ایلیٹ فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 وکلا کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ اٹک میں وکلا کے لیے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وکلا کی شہادت کا مجھے بہت افسوس ہے مگر ساتھ ہی ساتھ یہ سوچ کر بھی پریشانی ہو رہی ہے کہ سیکیورٹی کے اقدامات میں کتنے حد تک اصلاح کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے سوچنا ہوگا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اٹک کے واقعے کے بعد ہم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کیا۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ملزم پولیس کا افسر ہے تو اس سے کوئی رعایت […]
-
خیبرپختونخوا کے عوام سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبے میں بدترین لوڈشیڈنگ کے ذریعے خیبرپختونخوا کے عوام سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے خیبرپختونخوا میں عید کے دنوں میں جاری لوڈ شیڈنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری حدیں پار کردیں، لوڈشیڈنگ کے باعث قربانی کا گوشت خراب ہورہا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اسمبلی کے فلور پر بھی احتجاج کیا جائے گا اور عوام میں بھی جائیں گے، خیبرپختونخوا کے عوام سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں عید الاضحی کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہریوں نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ناقابل برداشت ہے، منتخب نمائندے بجلی کے مزے اڑا رہے ہیں اور ہم خوار ہو رہے ہیں۔ ضلع چارسدہ میں بھی بجلی […]
-
Cantt board Taxila finalises arrangements to keep city clean on Eid-ul-Azha
By:Amjad Yousaf Zai TAXILA: In order to ensure cleanliness during Eid-ul-Azha, a comprehensive contingency plan has been prepared by Cantonment board Taxila (CBT) here on Sunday. Briefing the newsmen about eid contingency plan, Cantonment executive officer Faheem Aslam has said that the leaves of all sanitary workers and other officials of the relevant formations of the CBT have been cancelled on Eidul Azha. He added that these workers would participate in the special cleanliness operation on Eidul Azha including collection of waste and offal and sacrificial animals from the entire garrison city and its proper disposal. Responding a question, he said that the garrison city has been divided into eight zones, with each zone supervisor assigned specific areas to ensure effective results. On this occasion, he has appealed to the residents of the cantonment area to avoid slaughtering sacrificial animals and prioritize the communal altar to facilitate prompt collection and disposal. He also urged dwellers not to throw waste in drains, forests, garbage trolleys, or skips, as non-cooperation may lead to the spread of foul odours and diseases in the city. Comments
-
اٹک میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 وکیل جاں بحق
پنجاب کے ضلع اٹک میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار اٹک کے سابق صدر اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ہے، مقتول وکلا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار نے رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔واقعے کے بعد وکلاکی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی ہے۔ڈی پی او اٹک نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا Comments
-
گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب سے حذف کر دیا: اہم وجہ سامنے آ گئی
پاکستانی انٹرنیٹ سینسیشن و مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب سے حذف کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے اپنے متعدد گانوں کے بعد ’بدو بدی‘ گزشتہ ماہ ریلیز کیا تھا جسے یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پر کروڑوں صارفین نے سنا اور دیکھا تھا۔ چاہت فتح علی خان کا یہ گانا پرانے مقبول ترین گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک تھا جس نے یوٹیوب پر دیکھتے ہی دیکھتے 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔ وائرل گانے بدو بدی کو اب یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کاپی رائٹ ہے متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کو غیر قانونی طور پر گانے اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے کے نتیجے میں حذف کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں گایا گیا مشوہر پنجابی گانا ’اکھ لڑی بدو بدی‘ ملکہ ترنم نور جہاں کی ملکیت ہے جسے چاہت فتح علی خان نے بغیر اجازت کے گایا اور یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا۔دوسری جانب آج کل اداکار و گلوکار چاہت فتح علی خان، مشہور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی جانب سے […]
-
اسلام آباد: غیرملکی سفارتخانے کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی
اسلام آباد میں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی۔ حادثہ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پیش آیا جہاں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے سگنل توڑ کر گاڑی کانسٹیبل عامر کاکڑ پر چڑھائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے زخمی اہلکار کے بہترین علاج کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ Comments
-
ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز سے کروڑوں روپے کی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
راولپنڈی: ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہیڈ کوارٹرز سے 5 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری ہوا تھا۔پولیس کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی چوری میں سابق ایف آئی اے ملازم بھی شامل ہیں۔ تھانہ مندرہ پولیس نےگرفتارملزمان سے چوری کیاگیا سامان برآمد کرلیا۔سامان میں موبائل فونز، وائرلیس سیٹ، جعلی نمبرپلیٹس، غیرملکی کارڈز، شناختی کارڈ شامل ہیں۔ پولیس کا کہن اہے کہ کارروائی میں 5 کروڑ روپےکی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار ہونے والےملزمان میں سعد انور اور محمد حمزہ شامل ہیں۔ چوری میں ملوث عبداللہ خان، مہتاب، علی اورحسن پہلے ہی گرفتار ہیں۔ملزمان نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ سامان ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے سی بی سی دفتر سے چوری کیا گیا Comments
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ
Gandhara news
-
عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور کیس سامنے آگیا
بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور کیس سامنے آگیا انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے. گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے، گراف واچ کا قیمتی سیٹ بھی “ریٹین” کئے بغیر ہی بیچ دیا گیا۔ نجی تخمینہ ساز کی ملی بھگت سے گراف واچ کے خریدار کو فائدہ پہنچایا گیا۔ تخمینہ ساز کا توشہ خانہ سے ای میل آنے سے پہلے ہی گھڑی کی قیمت 3 کروڑ کم لگانا ملی بھگت کا ثبوت ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق گراف واچ کی قیمت10 کروڑ 9 لاکھ 20 ہزار روپے لگائی گئی،20 فیصد رقم ، 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے سرکاری خزانے کو دیئے گئے جبکہ ہر تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کروانا لازم ہے، صرف 30 ہزار روپے تک کی مالیت کے تحائف مفت اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں۔ https://gandhara-news.qtandard.com/news/world-museums-day-is-celebrated-in-taxila-with-full-enthusiasm-and-national-spirit/ :مزید پڑھیں گزشتہ روز عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نیب بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایک اور ریفرنس […]