’اسرائیل سے دور رہو‘ ایران کا جوابی کارروائی سے قبل امریکا کو انتباہ
ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے ‘جال’ سے بچیں۔ایرانی صدارتی معاون محمد جمشیدی کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی حکومت کو ایک تحریری پیغام بھیجا ہے جس میں اسے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے “جال” میں نہ پھنسے۔جمشیدی نے امریکا کو جواب دیا کہ “دور رہو تاکہ تمہیں تکلیف نہ ہو۔ اس پر امریکا کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
سرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ایران کی جانب سے دمشق، شام میں اپنے قونصل خانے پر مہلک حملوں کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد اسرائیلی فوج نے تمام جنگی یونٹوں کی چھٹیاں روک دی ہیں۔اسرائیلی نیوز آؤٹ لیٹ کان نے رپورٹ کیا کہ شن بیٹ [اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی] اور وزارت خارجہ کی طرف سے صورتحال کے جائزے کے بعد دنیا بھر میں متعدد اسرائیلی سفارتخانوں کو خالی کر دیا گیا۔