عمران خان کا ججز خط پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ہائی کورٹ ججز کے خط کے کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ججوں کے خط کے کیس میں فل کورٹ بنایا جائے۔دوسری طرف اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ججوں کے خط سے متعلق سپریم کورٹ کے سو موٹو ایکشن پر بانی چیئرمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں بھی تسلیم کرلیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس بے بنیاد ہے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی نے بھی ججوں کے خط کے معاملے پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔