آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا


انسپکٹر جنرل (آئی جی)  اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

آئی جی اکبر ناصر خان نے چارج چھوڑ دیا، نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اب تک چارج نہیں لیا، سابق آئی جی اکبر ناصر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد 3 دن سے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ خالی ہے

پنجاب حکومت نے نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے انکار کردیا، علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے علی ناصر رضوی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

Advertisement

اسلام آباد پولیس کے سینئر ڈی آئی جیز نے جونیئر افسر کے آئی جی بننے کے نوٹیفکیشن کے بعد چھٹی کی درخواست دے دی، ڈی آئی جیز ملک اویس، حسن رضا خان اور شعیب جانباز نئے نامزد آئی جی علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، معاملے کو حل کر لیں گے۔


Commemts