اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال محمد عارف قریشی کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

حسن ابدال:اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال محمد عارف قریشی کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال کا دورہ

انہوں نے سٹاف کا حاضری رجسٹر چیک کیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ اور میڈیکل وارڈ میں مریضوں سے ملاقات کی، ان کی صحت کے بارے میں پوچھا اور ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،

اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال کی صفائی کا بھی جائزہ اور ان ڈور فارمیسی میں موجود ادویات بھی چیک کیں،اور ہسپتال انتظامیہ کو اپنی حاضری یقینی بنانے اور لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو بھی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں،


1 2 3 4 5 Next Last