ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز سے کروڑوں روپے کی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی: ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہیڈ کوارٹرز سے 5 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری ہوا تھا۔پولیس کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی چوری میں سابق ایف آئی اے ملازم بھی شامل ہیں۔ تھانہ مندرہ پولیس نےگرفتارملزمان سے چوری کیاگیا سامان برآمد کرلیا۔سامان میں موبائل فونز، وائرلیس سیٹ، جعلی نمبرپلیٹس، غیرملکی کارڈز، شناختی کارڈ شامل ہیں۔

پولیس کا کہن اہے کہ کارروائی میں 5 کروڑ روپےکی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار ہونے والےملزمان میں سعد انور اور محمد حمزہ شامل ہیں۔ چوری میں ملوث عبداللہ خان، مہتاب، علی اورحسن پہلے ہی گرفتار ہیں۔ملزمان نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ سامان ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے سی بی سی دفتر سے چوری کیا گیا

Comments


1 2 3 4 5 Next Last