کلر کہار، بس کھائی میں جا گری،3 اموات،15 زخمی


کلر کہار: موٹروے پر بارش کے باعث سلپ ہوکر مسافر بس الٹ گئی

بس الٹنے سے تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں،

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،بس اسلام آباد سے فورٹ عباس جا رہی تھی، بس میں 45 مسافر سوا رتھے،

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بس سمبل کے قریب بارش کے دوران تیز رفتاری کے باعث سلپ ہوکر قلابازیاں کھا گئی،

ڈی سی چکوال نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں زخمی مسافروں کی تعداد 15 ہوگئی، 2 شدید زخمی جبکہ 13 معمولی زخمی ہیں، امدادی کاروائیاں جاری ہیں، بس کو بھاری مشینری کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا، ٹراما سینیٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ موقع پر موجود ہے، ابتدائی طور پر بارش کے باعث پھسلن حادثے کی وجہ معلوم ہوئی، اسلام آباد سے فورٹ عباس جانے والی بس میں مجموعی طور پر 45 مسافر سوار تھے، علاج و معالجے کی تمام ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں،


1 2 3 4 5 Next Last