اسفندیار بخاری ہسپتال اٹک میں مزید 8 ڈائیلیسز مشینیں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف نے اٹک کی عوام کیلئے فراہم کروا دی


ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضانے اسفندیاربخاری ڈسٹرک اسپتال اٹک میں ڈائیلاسسزسینٹرمیں فراہم کردہ نئی ڈائیلاسسزمشینوں کاافتتاح کیا۔

اسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں کےتعاون سےمزیدآٹھ ڈائیلائسزمشینیں نصب کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اٹک نےکہا کہ ماضی میں ڈائیلاسسزسینٹراٹک میں 13مشینیں موجودتھیں۔جہاں سےروزانہ39مریضوں کے ڈائلائسز کیے جاتے تھے اور اب آٹھ مشینوں کا اضافہ کیا گیا ہے جسکی وجہ سے اب روزانہ کی بنیادپر63 مریضوں کاڈائیلاسسز کیا جائے گا۔

انہوں نےکہا عوامی خدمت کاسفر ہرممکن حدتک جاری رہےگا، اوراسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ اسپتال میں عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیےتمام وسائل بروئےکارلائے جائیں گے۔


1 2 3 4 5 Next Last