غیر ملکی خاتون سیاح کو لوٹ لیاگیا،پولیس حدود کے تنازع پر لڑتی رہی


غیر ملکی خاتون سیاح کو 5 ساتھیوں سمیت لوٹ لیا گیا، پولیس آپس میں حدود کے تنازع پر لڑتی رہی
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوئس سفارت خانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو 6 گھنٹے تک یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون اور اس کے 5 پاکستانی ساتھیوں نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں شاہ اللہ دتہ کے قریب اپنی گاڑیاں پارک کیں اور پھر ہائیکنگ کرتے سٹوپا کی طرف جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر مارگلہ ہلز میں روک لیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے موبائل فون، گھڑیاں چھین لیں اور پھر خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 افراد کو چھوڑ دیا۔ملزمان نے جن دو افراد کو جانے کی اجازت دی انہیں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر مجبور کیا اور خبردار کیا کہ اگر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2 افراد نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نکالے اور رقم ڈاکوؤں کے حوالے کر دی جس کے بعد یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔اس دوران وقوعہ راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا اور اسلام آباد کے گولڑہ تھانہ کے درمیان تنازع بنارہا۔پولیس کے مطابق سیاحوں کو تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں یرغمال بنایا گیا لیکن انکی گاڑیاں تھانہ گولڑہ کی حدود میں کھڑی تھیں جس پرڈی آئی جی کو نوٹس لینا پڑا۔گولڑہ تھانے کے پولیس اہلکار کے مطابق سیاحوں کو ٹیکسلا میں واقع اسٹوپا کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم ان کی گاڑیاں گولڑہ تھانے کی حدود میں کھڑی تھیں اس لیے متعلقہ تھانہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ہائیکنگ ٹریل پر سیاحوں سے ڈکیتی کے واقعہ پر ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کو معطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ ہائیکنگ ٹریل جس حدود میں ہو سیاحوں کی حفاظت اس تھانے کی ذمہ داری ہے۔ جرائم روکنے میں ناکام ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔ڈی آئی جی نے سرپرائز دورہ کر کے تھانہ گولڑہ کا تمام ریکارڈ خود چیک کیا اس دوران انہوں نے تھانے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور محرر و ایس ایچ او اور گشت افسران سے باز پرس کی۔ہائیکنگ ٹریک پر جانے والی سوئٹزرلینڈ کی خاتون سیاح اور اس کے 5 ساتھیوں کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ پر ڈی آئی جی نے الگ سے انکوائری کی بھی ہدایت کر دی۔ جس کی رپورٹ آنے پر دیگرغفلت کے مرتکب ماتحت پولیس افسران کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔

-
Quality Flour is Available at Controlled Prices in Rawalpindi
Rawalpindi: Deputy Director Rawalpindi Food (FS&CPD), Rawalpindi Division Sardar Saif Ullah Khan Joiya, has demonstrated exemplary dedication in implementing policies in line with the vision ofMaryam Nawaz Sharif, Chief Minister of Punjab, and in accordance with the instructions of Dr. Kiran Khursheed, Secretary Punjab, and Amjad Hafeez, Director General (FS&CPD), to ensure the availability of high quality flour at government-fixed prices. In regions such as Rawalpindi, Attock, Chakwal and Jhelum areas historically plagued by flour shortages residents are now experiencing reliable access to sufficient quantities of standard flour at regulated rates. This marks a significant improvement over previous years, when rampant smuggling of wheat and flour frequently disrupted supplies, leading to artificial shortages, inflated prices, and widespread hard- ship for consumers who struggled to obtain even basic amounts. Through tireless efforts and strategic interventions, Sardar Saifullah Khan Joyia has worked around the clock to curb these illegal activities. By strengthening monitoring, enforcement, and coordination within the department, smuggling operations have been effectively halted. This has stabilized the supply chain, prevented hoarding and unauthorized diversion of stocks, and ensured that flour reaches households without unnecessary price hikes. The results are evident: people in these districts no longer face the acute difficulties […]
-
ٹیکسلا:انتظامیہ کا رمضان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،
ٹیکسلا: اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یکم مارچ 2026 کو فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھیں۔اتوار کے روز بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور تحصیل انتظامیہ دن بھر مختلف علاقوں میں سرگرم عمل رہے۔ مختلف بازاروں اور دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔ خلاف ورزی کے پر دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے چکن، بیف اور مٹن کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا گیا تاکہ شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ حکام کے مطابق پرائس کنٹرول اقدامات کے تحت زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ماریہ جاوید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے فیلڈ میں مسلسل نگرانی اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
-
اسفندیار بخاری ہسپتال اٹک میں مزید 8 ڈائیلیسز مشینیں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف نے اٹک کی عوام کیلئے فراہم کروا دی
ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضانے اسفندیاربخاری ڈسٹرک اسپتال اٹک میں ڈائیلاسسزسینٹرمیں فراہم کردہ نئی ڈائیلاسسزمشینوں کاافتتاح کیا۔ اسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں کےتعاون سےمزیدآٹھ ڈائیلائسزمشینیں نصب کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اٹک نےکہا کہ ماضی میں ڈائیلاسسزسینٹراٹک میں 13مشینیں موجودتھیں۔جہاں سےروزانہ39مریضوں کے ڈائلائسز کیے جاتے تھے اور اب آٹھ مشینوں کا اضافہ کیا گیا ہے جسکی وجہ سے اب روزانہ کی بنیادپر63 مریضوں کاڈائیلاسسز کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا عوامی خدمت کاسفر ہرممکن حدتک جاری رہےگا، اوراسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ اسپتال میں عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیےتمام وسائل بروئےکارلائے جائیں گے۔