غیر ملکی خاتون سیاح کو لوٹ لیاگیا،پولیس حدود کے تنازع پر لڑتی رہی


غیر ملکی خاتون سیاح کو 5 ساتھیوں سمیت لوٹ لیا گیا، پولیس آپس میں حدود کے تنازع پر لڑتی رہی
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوئس سفارت خانے کی خاتون سمیت 5 پاکستانیوں کو 6 گھنٹے تک یرغمال بنانے کے بعد لوٹ لیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون اور اس کے 5 پاکستانی ساتھیوں نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں شاہ اللہ دتہ کے قریب اپنی گاڑیاں پارک کیں اور پھر ہائیکنگ کرتے سٹوپا کی طرف جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر مارگلہ ہلز میں روک لیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے موبائل فون، گھڑیاں چھین لیں اور پھر خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 افراد کو چھوڑ دیا۔ملزمان نے جن دو افراد کو جانے کی اجازت دی انہیں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر مجبور کیا اور خبردار کیا کہ اگر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2 افراد نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نکالے اور رقم ڈاکوؤں کے حوالے کر دی جس کے بعد یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔اس دوران وقوعہ راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا اور اسلام آباد کے گولڑہ تھانہ کے درمیان تنازع بنارہا۔پولیس کے مطابق سیاحوں کو تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں یرغمال بنایا گیا لیکن انکی گاڑیاں تھانہ گولڑہ کی حدود میں کھڑی تھیں جس پرڈی آئی جی کو نوٹس لینا پڑا۔گولڑہ تھانے کے پولیس اہلکار کے مطابق سیاحوں کو ٹیکسلا میں واقع اسٹوپا کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم ان کی گاڑیاں گولڑہ تھانے کی حدود میں کھڑی تھیں اس لیے متعلقہ تھانہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ہائیکنگ ٹریل پر سیاحوں سے ڈکیتی کے واقعہ پر ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کو معطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ ہائیکنگ ٹریل جس حدود میں ہو سیاحوں کی حفاظت اس تھانے کی ذمہ داری ہے۔ جرائم روکنے میں ناکام ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔ڈی آئی جی نے سرپرائز دورہ کر کے تھانہ گولڑہ کا تمام ریکارڈ خود چیک کیا اس دوران انہوں نے تھانے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور محرر و ایس ایچ او اور گشت افسران سے باز پرس کی۔ہائیکنگ ٹریک پر جانے والی سوئٹزرلینڈ کی خاتون سیاح اور اس کے 5 ساتھیوں کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ پر ڈی آئی جی نے الگ سے انکوائری کی بھی ہدایت کر دی۔ جس کی رپورٹ آنے پر دیگرغفلت کے مرتکب ماتحت پولیس افسران کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔

-
اسفندیار بخاری ہسپتال اٹک میں مزید 8 ڈائیلیسز مشینیں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف نے اٹک کی عوام کیلئے فراہم کروا دی
ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضانے اسفندیاربخاری ڈسٹرک اسپتال اٹک میں ڈائیلاسسزسینٹرمیں فراہم کردہ نئی ڈائیلاسسزمشینوں کاافتتاح کیا۔ اسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں کےتعاون سےمزیدآٹھ ڈائیلائسزمشینیں نصب کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اٹک نےکہا کہ ماضی میں ڈائیلاسسزسینٹراٹک میں 13مشینیں موجودتھیں۔جہاں سےروزانہ39مریضوں کے ڈائلائسز کیے جاتے تھے اور اب آٹھ مشینوں کا اضافہ کیا گیا ہے جسکی وجہ سے اب روزانہ کی بنیادپر63 مریضوں کاڈائیلاسسز کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا عوامی خدمت کاسفر ہرممکن حدتک جاری رہےگا، اوراسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ اسپتال میں عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیےتمام وسائل بروئےکارلائے جائیں گے۔
-
حسن ابدال کا سرکاری ہسپتال موت بانٹنے لگا رواں ہفتے کے دوران غلط انجیکشن لگنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق۔
تحصیل کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال موت بانٹنے لگا رواں ہفتے کے دوران غلط انجیکشن لگنے سے دو افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہو گے حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے بعد انجیکشن لگانے سے مریضہ موقع پہ دم توڑ گی جبکہ 25 سالہ گل نواز کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جس کی انجیکشن لگنے کے باعث موت واقع ہو گی ۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غلط انجیکشن لگا کر مریضوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے جس پر ڈی سی اٹک اور چیئرمین ہیلتھ کمیٹی پی پی 2 سردار افتخار احمد خان ہسپتال پہنچے لواحقین سے ملاقات کی ڈی سی اٹک نے شفاف انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-
اسکردو جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے نوجوانوں کا سراغ مل گیا، ایک لاش برآمد
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی گلگت بلتستان کے خوبصورت لیکن دشوار گزار پہاڑی راستوں پر ایک افسوسناک حادثے نے سیر و سیاحت کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے 4 نوجوانوں کی گاڑی کا مقام بالآخر ٹریس کر لیا گیا ہے، اور ریسکیو 1122 اسکردو کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حادثے میں انتقال کر جانے والے دوستوں کا گروپ فوٹو ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی سفید رنگ کی ہونڈا سٹی (رجسٹریشن نمبر: ANE 805، اسلام آباد) دُشوار گزار پہاڑی علاقے میں ملی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کر لی ہے، جبکہ باقی 3 افراد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ لاپتا ہونے والے نوجوانوں کی شناخت واصف شہزاد، عمر احسان، عثمان ڈار اور سلیمان نصراللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ سلیمان حال ہی میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا،اور دوستوں نے اس کی واپسی پر شمالی علاقوں کی سیر کا پروگرام بنایا تھا۔ یہ نوجوان 15 مئی کی شام گلگت پہنچے اور دنیور کے علاقے میں واقع ’محسن لاجز‘ میں قیام کیا۔ 16 مئی کی صبح وہ اسکردو کے لیے روانہ ہوئے، مگر منزل تک […]