پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275روپے 60 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت دوسوتراسی روپے تریسٹھ پیسے ہوگئی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب لوگوں پر ایک اور بوجھ ڈال رہی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ حکمران طبقہ عوام کا خیال نہیں کرتا بلکہ اپنی عیاشیوں میں مصروف رہتے ہیں۔

1 2 3 4 5 Next Last