گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا تو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے

واہ کینٹ عبدالصبور

واہ کینٹ میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا تو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے.ایک طرف سورج آگ برسا رہا ہے دوسری طرف شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کرنا پڑ رہا ہے.معمولات زندگی اور کاروبار متاثر ہو رہے ہیں جبکہ کاروباری حضرات بھی پریشان ہیں.

اس حوالے سے دکان داروں کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں بجلی نا ہونے سے سارا دن پریشان رہتے ہیں بجلی پر چلنے والے تمام کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ہمارے ورکر سارا دن بیٹھے رہتے ہیں اگر ایسا رہا تو چولہا کیسے جلے گا. اسی طرح شہریوں کا بھی کہنا تھا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پوری رات مچھروں کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑتا ہے بچے پوری رات پریشان رہتے ہیں حکومت بھاری بل اور ٹیکس وصول کر رہی ہے مگر بجلی نہیں دے رہی.شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے تاکہ ہماری پریشانی ختم ہو.


COMMENTS

1 2 3 4 5 Next Last