اسلام آباد: غیرملکی سفارتخانے کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی


اسلام آباد میں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی۔

حادثہ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پیش آیا جہاں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے سگنل توڑ کر گاڑی کانسٹیبل عامر کاکڑ پر چڑھائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے زخمی اہلکار کے بہترین علاج کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Comments


1 2 3 4 5 Next Last