قتل کی لرزہ خیز واردات خاوند نے تشدد کر کے اپنی تین بیٹیوں کی ماں کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک

تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود چوہا شاہ غریب کے گاؤں خاوند نے اپنی تین بیٹیوں کی ماں کوتشدد کر کے قتل کر دیا

ملزم کامران کی ماں اور بہنوں نے مقتولہ کے قتل کے تمام تر ثبوت مٹا دیے اور گاؤں کے لوگوں کے سامنے مقتولہ کی موت بلڈ پریشر بتایا کہ اس وجہ سے مقتولہ زندگی کی بازی ہار گئ

لیکن جب مقتولہ کے بھائیوں نے لاش دیکھی تو اس کے ہاتھوں اور بازیوں پر تشدد کے نشانات تھے۔ گاؤں کی عورتوں کے ذریعے دوبارہ غسل دلوایا گیا تو ان عورتوں نے بتایا کہ لاش کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں

فوری طور پر صدر حسن ابدال کی پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دی

ملزم کامران بے روزگار تھا اور ائے روز اپنی بیوی پہ تشدد کرتا تھا۔ملزم کامران موقع سے فرار ہو گیا تھا

جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا


1 2 3 4 5 Next Last