پولیس اہلکاروں کے پتنگ اڑانے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
ویب ڈیسک
پنجاب میں قاتل ڈور سے پولیس اہلکاروں کے خود پتنگ اڑانے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ترجمان پولیس نے بتایا کہ تین پولیس اہلکاروں کی پتنگ اڑانے کی وائرل ویڈیو ایک سال پرانی ہے، یکم مارچ کو ویڈیو وائرل ہونے پر انکوائری کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا ایک اہلکار فیصل آباد میں تعینات تھا جسے محکمانہ کارروائی کر کے معطل کیا تھا، اہلکار کے خلاف ایس پی اقبال ٹاؤن نے انکوائری کی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ دیگر اہلکاروں سے متعلق رپورٹ پی سی ہیڈ کوارٹرز بھجوا دی گئی تھی۔
-Advertisement-
حال میں سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کے پتنگ اڑانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔دوسری جانب پنجاب میں پتنگ کی دوڑ پھرنے سے زخمی اور جاں بحق ہونے کے واقعات بڑح رہے ہیں۔ چند روز قبل فیصل آباد دوڑ گلے پر پھرنے سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔