کینٹ بورڈ کی جانب سے ٹیکسلا میں خصوصی مہم
ڈی جی کنٹونمنٹ اینڈ ملٹری لینڈ نے تمام کنٹونمنٹ میں ہفتہ صفائی منانے کے احکامات جاری کیے ہیں، ہفتہ صفائی چار اپریل تک جاری رہے گی جس میں کنٹونمنٹ کی تمام علاقوں کو صاف و ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،ہفتہ صفائی میں کینٹ سینیٹیشن اور گارڈن برانچ کا تمام عملہ رات گیارہ بجے سے لے کر صبح پانچ بجے تک ہفتہ صفائی کی اس پروگرام میں حصہ لے گا، سی ای او ٹیکسلا کینٹ محمد فہیم اسلم نے بھی ٹیکسلا کینٹ بورڈ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے کینٹ کے اندر مختلف جگہوں پر وزٹ جاری رکھا ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا کینٹ کو پورے پاکستان میں ایک مثالی کینٹ بنائیں گے ،
انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے بحیثیت مسلمان بھی ہمیں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ہمارے مذہب دین اسلام نے بھی صفائی کے حوالے سے خاص احکامات جاری کیے ہیں ، انہوں نے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ کہ صفائی کے متعلق کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا اور یہ یقین دلایا کہ وہ اور ان کی ٹیم دن رات کام کر کے ٹیکسلا کینٹ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے