ٹیکسلا:انتظامیہ کا رمضان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،

ٹیکسلا: اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یکم مارچ 2026 کو فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھیں۔اتوار کے روز بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور تحصیل انتظامیہ دن بھر مختلف علاقوں میں سرگرم عمل رہے۔ مختلف بازاروں اور دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔ خلاف ورزی کے پر دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے چکن، بیف اور مٹن کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا گیا تاکہ شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ حکام کے مطابق پرائس کنٹرول اقدامات کے تحت زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ماریہ جاوید کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے فیلڈ میں مسلسل نگرانی اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

1 2 3 4 5 Next Last