سنگدل شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا


پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں اجتماعی قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سنگ دل شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا

اجتماعی قتل کا یہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں آج صبح پیش آیا جہاں ایک انتہائی سنگ دل اور سفاک ملزم نے کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا نام سجاد ہے جس نے ہتھوڑے کے ذریعے اپنے سات بچوں اور بیوی کو قتل کیا اور ان کی لاشیں ایک کمرے میں تالا لگا کر بند کردی تھیں

اہل علاقہ نے تالا توڑ کر پولیس کو اطلاع دی اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے بیوی اور بچوں کو قتل کیا ہے۔ مقتول بچوں کی عمریں ڈھائی ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔


1 2 3 4 5 Next Last