فوج اور پولیس میں محاذ آرائی کا تاثر غلط، بہاولنگر معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرلیا گیا، پنجاب پولیس


پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل بہاولنگر واقعے کو دونوں اداروں کی جانب سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرلیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے لکھا کہ بہاولنگر میں پیش آنے والے معمولی واقعے کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر اور بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔
عید کے پہلے روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہونے لگیں کہ بہاولنگر کے تھانہ مدرسہ میں فوج کے 40 سے 50 افراد نے دھاوا بولا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پنجاب پولیس کا کہا ہے کہ اس حوالے سے یہ غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ جیسے پاک فوج اور پنجاب پولیس کے درمیان کوئی محاذ آرائی ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ باتیں وائرل ہونے کے بعد دونوں اداروں کی طرف سے فوری جوائنٹ انوسٹی گیشن کی گئی جس میں دونوں اداروں کے افسران نے تمام حقائق کا جائزہ لیا اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا۔بیان میں مزید کہا کہ پاک فوج اور پنجاب پولیس دہشت گردوں، شر پسندوں اور خطرناک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پورے صوبے میں مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے جعلی پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

-
اسکردو جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے نوجوانوں کا سراغ مل گیا، ایک لاش برآمد
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی گلگت بلتستان کے خوبصورت لیکن دشوار گزار پہاڑی راستوں پر ایک افسوسناک حادثے نے سیر و سیاحت کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتا ہونے والے 4 نوجوانوں کی گاڑی کا مقام بالآخر ٹریس کر لیا گیا ہے، اور ریسکیو 1122 اسکردو کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حادثے میں انتقال کر جانے والے دوستوں کا گروپ فوٹو ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی سفید رنگ کی ہونڈا سٹی (رجسٹریشن نمبر: ANE 805، اسلام آباد) دُشوار گزار پہاڑی علاقے میں ملی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کر لی ہے، جبکہ باقی 3 افراد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ لاپتا ہونے والے نوجوانوں کی شناخت واصف شہزاد، عمر احسان، عثمان ڈار اور سلیمان نصراللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ سلیمان حال ہی میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا،اور دوستوں نے اس کی واپسی پر شمالی علاقوں کی سیر کا پروگرام بنایا تھا۔ یہ نوجوان 15 مئی کی شام گلگت پہنچے اور دنیور کے علاقے میں واقع ’محسن لاجز‘ میں قیام کیا۔ 16 مئی کی صبح وہ اسکردو کے لیے روانہ ہوئے، مگر منزل تک […]
-
پاک بھارت کشیدگی ’ہمارا معاملہ نہیں‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی آئے، مگر یہ تنازع ’بنیادی طور پر ہمارا معاملہ نہیں‘ ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وینس نے کہا کہ ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ فریقین کو کچھ حد تک کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کریں، لیکن ہم اس جنگ کے بیچ میں نہیں کودیں گے جو بنیادی طور پر ہمارا معاملہ نہیں اور نہ ہی امریکا کے کنٹرول میں ہے۔ واضح رہے کہ جے ڈی وینس عالمی تنازعات سے امریکا کی علیحدگی کے حامی سمجھے جاتے ہیں اور ان کا حالیہ بیان اس پالیسی کی ایک جھلک ہے۔
-
اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال محمد عارف قریشی کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ
حسن ابدال:اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال محمد عارف قریشی کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال کا دورہ انہوں نے سٹاف کا حاضری رجسٹر چیک کیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ اور میڈیکل وارڈ میں مریضوں سے ملاقات کی، ان کی صحت کے بارے میں پوچھا اور ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال کی صفائی کا بھی جائزہ اور ان ڈور فارمیسی میں موجود ادویات بھی چیک کیں،اور ہسپتال انتظامیہ کو اپنی حاضری یقینی بنانے اور لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو بھی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں،
-
Dutch Ambassador termed Taxila stone art as “world class”
“Impressive stone work, really world class”, these comments were noted by Henny Fokel de Vries has been ambassador of the Kingdom of the Netherlands after her visit to Gandhara Art Village Taxila. She visited the art village and took keen interest in various art work on stone created by the local artisans of Taxila who are in creating and carving designs for centuries as their master craftsmanship is known across the world. Mr Zahreer Shah zaildar, Rafeeq Butt and Jarrar Ali Shah was also present on this occasion . Dutch ambassador Henny Fokel de Vries taking keen interest in the artifices put display at Gandhara Art Village Taxila. Mr Zahreer Shah zaildar, Rafeeq Butt and Jarrar Ali Shah was also present on this occasion .During her visit, Mrs Henny de Vries visited the various galleries of the art village and met with local artisans and lauded their commendable work on stone. Briefing the Dutch envoy, Gandhara Stone Art Village Association Chairman Syed Zaheer Hussain Shah said the art village was established in Taxila by established by Punjab Small Industries Department at the cost of over Rs104.360 million for better promotion and marketing of stone craft being produced by master artisans […]
-
Another scandal hits Federal Board
ISLAMABAD: A new scam in record-keeping of answer sheets of Higher Secondary School Certificates (HSSC) exams has hit the Federal Board of Intermediate and Secondary Education (FBISE), the country’s largest education board, which also conducts exams of overseas Pakistani students. Sources in the board said that during the scanning of answer sheets of HSSC papers, some were found to have been allegedly replaced with new ones, a step which raises eyebrows as annual results of HSSC are expected to be announced next month. The sources said that since every page of answer sheets carries a QR code, when replaced sheets reached Information Technology System, the automatic system detected them. There are allegations of replacement of 62 answer sheets, but that were detected later on. The sources said that scanning work was being carried out by loaders (hired for loading work), adding that when matter came to the notice of higher-ups, several loaders were dismissed in a bid to hide the matter. “Only removal of some loaders is not enough. There is a need for proper inquiry to know if this all was done to give favour to a select group of students or it was a human error. This is […]
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275روپے 60 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت دوسوتراسی روپے تریسٹھ پیسے ہوگئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب لوگوں پر ایک اور بوجھ ڈال رہی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ حکمران طبقہ عوام کا خیال نہیں کرتا بلکہ اپنی عیاشیوں میں مصروف رہتے ہیں۔