اٹک میں ڈکیتی مزاحمت پرخاتون کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےمارا گیا۔
اٹک میں ڈکیتی مزاحمت پرخاتون کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےمارا گیا۔
افسوسناک واقعہ گزشتہ روز افطاری کےوقت حضرو میں پیش آیاتھا،جہاں عین افطاری کےوقت مسلح ڈاکونےلوٹ مار کےدوران مزاحمت پر خاتون کوقتل کرکے15 لاکھ رقم لوٹ لی جس کا ڈی پی او اٹک سردارغیاث گل خان نےسخت نوٹس لیا۔
آج ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کو چھچھ انٹرچینج کےقریب ملزمان کی موجودگی کاپتہ چلا جب ریڈ کیاتو ملزمان نےپولیس پراندھادھند فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کےدوران مرکزی ملزم فاروق اپنےہی ساتھیوں کی گولیوں کانشانہ بن گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔