دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں کی شادی
ویب ڈیسک
سال 1996 میں ’دی اوپرا ونفری شو‘ میں شرکت کرنے والی دو سر ایک دھڑ والی انوکھی بہنوں میں سے ایک نے شادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایبی نے سال 2021 میں امریکی فوجی سے شادی کی تھی۔
ایبی کی شادی کی ویڈیوز اب سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والی انوکھی بہنیں مسٹر بولنگ کے ساتھ شادی کے رقص سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جڑواں بہنیں شادی کا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں، جبکہ مسٹر بولنگ سرمئی رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان بہنوں کے شوہر ایک نرس اور ایک سینئر سپاہی ہیں جبکہ یہ بہنیں ایک اسکول میں ٹیچر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ان جڑواں بہنوں کی خاصیت یہ ہے کہ ان کا ایک دھڑ اور دو سر ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا الگ سر اور دل ہے لیکن ان کے جسم جڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ دونوں میں سے ایک کی ٹانگیں اور دوسرے کے بازو ہیں۔